سانحہ صفورا سمیت18کیس فوجی عدالتوں کے سپرد،وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس سمیت سندھ کے18 کیس فوجی عدالتوں کو بھیجنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس، سبین محمود کیس اور پولیس اہلکاروں پر حملے سمیت دیگر کیس فوجی عدالت کو بھیج دیئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس کے حوالے سے فوجی عدالت کو خط لکھ دیا ہے جس میں کیس کی سماعت کی منظوری دی گئی ہے۔

اس سے قبل حکومت سندھ نے سانحہ صفوار کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پرسندھ حکومت نے عدالت میں منتقلی سے متعلق تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے لیا تھا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی کیس کی فوجی عدالت میں منظوری دیدی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی میں صفورا گوٹھ کے مقام پر دہشت گردوں نے 13مئی2015کوبس پر فائرنگ کرکے اسماعیلی برادری کے45 افراد کو قتل کردیا تھا جس میں ملوث کئی دہشت گرد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

سانحہ صفورا کا مقدمہ اس سے قبل کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک میں زیرِ سماعت ہے۔یاد رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام کی پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ مخالفت کی تھی لیکن اب یہ وہی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جس نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دی ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں