12 ربیع الاول پر امن وامان برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات قبل از وقت مکمل کر لئے جائیں،ڈپٹی کمشنر کورنگی

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء)ڈپٹی کمشنر کورنگی اعجازحسین بلوچ ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی قراۃالعین میمن کی زیر صدارت12 ربیع الاول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بلدیہ کورنگی ،کورنگی زون میں اجلا س منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرIIکورنگی وسیم الدین، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ، جماعت اہلسنت، سنی تحریک ، انجمن نوجوان اسلام، مجلس درس پاکستان ممبران انجمن عید میلاد النبی ﷺ ، واٹر اینڈ سیوریج کے افسران ،ٹریفک و پولیس کے افسران ،Peace کمیٹی لانڈھی کورنگی کے ممبران اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کورنگی اعجازحسین بلوچ نے اجلا س کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول پر امن وامان برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات قبل از وقت مکمل کر لئے جائیں اور مذہبی اجتماع اور 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے تحفظ کیلئے بھی فول پروف پلان تیار کیا جائے انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں شر پسند عناصر پر کڑ ی نگاہ رکھیں اور شر انگیز تقریروں سے اجتناب کریں ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی قراۃالعین میمن نے کہا کہ 12 ربیع الاول پر ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنارہے ہیں اور12 ربیع الاول کے سلسلے میں تما م تر دستیاب وسائل برؤے کار لاکر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے تعاون کے ذریعے بھائی چارگی کو فروغ دے کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گیا انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی میں جلوس کے روٹس کے اطراف صفائی ستھرائی ، چونے کا چھڑکاؤ، جراثیم کش ادویات کا اسپرے، روشنی کے انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر ومر مت کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور تما م مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائے تاکہ جلوس میں شریک زائرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ں انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی زون کی جانب سے 12 ربیع الاول والے دن کورنگی نمبر2½ پر سبیل اورمیڈیکل کیمپ اور کورنگی زون کی جانب سے خوشبو کا اسپرے بھی کیا جائیگا انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ صورتحال کے تحت اپنے قرب وجوار میں مشتنبہ اور نئے چہروں پر کڑی نگاہ رکھیں ربیع الاول کے دوران کورنگی زون میں کنٹرول روم جس کا نمبر,99264409 99264507ہے جوکہ 24 گھنٹے فعال رہے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں