صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افسران وعملہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:29

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہاہے کہ بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افسران وعملہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے منعقدہ بلدیاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاایڈمنسٹریٹر نے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرے کی بروقت منتقلی اور کچراہ کنڈیوں کی دن میں دو مرتبہ صفائی ،چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے ضلع غربی میں موجود سڑکوں وگلیوں کے اطراف موجود بلدیاتی مسائل کے خاتمہ کیلئے جامعہ منصوبہ بندی اور عوامی آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کاموں کی تکمیل کو ممکن بنایا جائے صفائی ستھرائی کے کام دن رات جاری رکھنے کیلئے عملہ کو شفٹوں میں تقسیم کیا جائے عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے دن میں دو مرتبہ حاضری چیک کی جائے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے اجلاس میں موجود افسران نے شعبہ جاتی رپورٹ بھی پیش کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں