وزیر اعلی سندھ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا گرین سگنل مل گیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے کا گرین سگنل مل گیا ہے،24گھنٹوں کے دوران رینجرزکے اختیارات میں توسیع کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو کراچی میں رینجرز کے چھاپے مارنے اور گرفتاریاں کرنے کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے ۔

سمری پر دستخط کے بعد نوٹیفیکیشن 24گھنٹے کے اندر جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ ادھر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اس بات کا اشارہ دے دیا ، رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے کوئی خوشخبری پر صحافی کے سوال پر وزیر اعلی سندھ نے جواب دیا کہ خوشخبری ہے اور مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے ساتھ کوئی تنازع نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں