پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بنیادی انسانی حقوق کو پامالی سے بچانے کے لئے جنگ کی ہے،بلاول

جمعرات 10 دسمبر 2015 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بنیادی انسانی حقوق کو پامالی سے بچانے کے لئے جنگ کی ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو نے بھی ملک میں انسانی حقوق کی بحالی کے لئے اپنی جان قربان کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی ہقوق کے لئے ہمارے عزم کو کوئی ہلا نہیں سکتا۔ آمریت نے اس ملک کی عوام کے بنیادی حقوق کو ہمیشہ پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بنیادی انسانی حقوق کو پامال ہونے سے بچانے کے لئے جنگ کی ہے اور اپنی آواز کو بلند کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی بالادستی کے لئے جنگ ہمیشہ جاری رہے گی۔ بے نظیر بھٹو نے بھی ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لئے اپنی جان دی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں