کوئٹہ کی ہوائیں داخل ہونے کے باعث کراچی میں آج رات درجہ حرارت حیران کن حد تک گرنے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 21:24

کوئٹہ کی ہوائیں داخل ہونے کے باعث کراچی میں آج رات درجہ حرارت حیران کن حد تک گرنے کا امکان
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) کوئٹہ کی ہوائیں داخل ہونے کے باعث کراچی میں آج رات درجہ حرارت حیران کن حد تک گرنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی برفیلی ہواوں نے کراچی کا رخ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں کوئٹہ سے آنے والی ہواوں کے باعث موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ آج رات حیران کن طور پر کراچی کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ ماہرین کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ کراچی کی تاریخ میں اس ماہ کے دوران درجہ حرارت اس حد تک پہلے کبھی نہیں گرا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں