ملکی مارکیٹوں میں سونا مہنگا،فی تولہ 44ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونا سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا مہنگا ہو کر 44 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا ۔جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1072ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 43ہزار950روپے سے بڑھ کر44ہزار200روپے پر آگئی اسی طرح 214 روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 37ہزار885روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 660روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں