سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم کی رہائی کا امکان

دوران تفتیش دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے ،پولیس رپورٹ

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم کی رہائی کا امکان پیدا ہو گیاہے۔پولیس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ان کے خلاف دوران تفتیش دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں،جس کے بعد انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کافیصلہ کر لیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پولیس نے رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں کہاگیاہے ڈاکٹر عاصم پر جو انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت جو مقدمات درج کیے گئے تھے در اصل تفتیش میں ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے تاہم ان پر سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ہٹائی جارہی ہیں جس کے بعدجلد ہی ڈاکٹر عاصم کو ضمانت پر رہا کیے جانے کے بھی امکانات ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردوں کے علاج اور معاونت کرنے کے الزام کے تحت تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج کیا گیاتھا جس پر پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کر لی ہے۔ڈاکٹر عاصم پر انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم ہونے کے ایک ہی مقدمہ رہ جائے گا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں