کراچی، گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کے گودام میں آتشزدگی ، کروڑوں کا نقصان

جمعہ 11 دسمبر 2015 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) عزیزآباد مکاچوک کے قریب گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس کے گودام میں آتشزدگی ،ڈیڑھ کروڑ کے قریب سامان جل کرخاکستر، 2گاڑیاں بھی جل گئیں،فائربریگیڈ کی 10گاڑیوں نے 2گھنٹے میں آگ پرقابوپالیا،کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزعزیزآباد کے علاقے مکاچوک کے قریب گاڑی کے اسپیئرپارٹس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اوردکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کواپنی لپیٹ میں لے لیا اورآگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے مذکورہ واقعے کی اطلاع فائربریگیڈ حکام اورپولیس کودی،فائربریگیڈ کواطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی اور آگ بجھانے کاعمل شروع کردیا ،آگ کے پھیلنے کی وجہ سے فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں،فائربریگیڈ کی مزیدگاڑیوں نے پہنچ کرآگ بجھانے میں حصہ لیا ،شہرمیں تیز ہواکے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی تھی،فائربریگیڈ کے عملے نے 2گھنٹے کے جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپالیا ،فائربریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے میں 10گاڑیوں نے حصہ لیا جس میں 8فائرٹینڈرز اور2اسنار کل شامل ہیں اورآگ بجھانے میں 2گھنٹے کاوقت لگافائربریگیڈ کے عملے نے بتایا کہ تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی تھی،جب اس میں آگ لگی تو گودام میں دھماکوں کی آوازسنائی دے رہی تھی،پولیس نے بتایا کہ گودام میں ڈیڑھ کروڑروپے کاسامان اور2گاڑیاں جل کرخاکستر ہوگئی ہیں جبکہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں