کراچی ،پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ،ایک زخمی ،اسلحہ مسروقہ سامان برآمد

جمعہ 11 دسمبر 2015 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) گلستان جوہر سفاری پارک کے عقب میں پولیس مقابلہ 1ڈاکوماراگیا،دوسرازخمی حالت میں گرفتار اسلحہ،موٹرسائیکل اورمسروقہ سامان برآمدتفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزشارع فیصل تھانے کی حدود میں گلستان جوہربلاک 16/A سفاری پارک کے عقب میں 2موٹرسائیکل پرسوار ڈاکوراہگیروں سے لوٹ مارکرکے فراہورہے تھے کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی ،پولیس نے ملزمان کورکنے کااشارہ کیاجس پرملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی دیں،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکوزخمی ہوگئے جنہیں حراست میں لے کرطبی امداد کیلئے جناح اسپتال لے گئے جہاں دونوں کی شناخت 25سالہ منیرولد فقیراور28سالہ منصورولد منظورکے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے دونوں فریقین کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکل اورمسروقہ سامان برآمدکرلیاہے پولیس نے بتایا کہ دوران علاج ایک ڈاکومنیرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑگیا،پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں ملزمان پہلوان گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں اورجرائم پیشہ ہیں اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں،پولیس نے بتایا کہ شہربھرمیں اسٹریٹ کرائمزاورڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہیں،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں