خطے میں اسلام تلوار کے زور پر نہیں بلکہ صوفی ازم سے پھیلا ہے،جام خان شورو
مخدوم امین فہیم جمہوریت ، انسان اور اسلام دوست انسان تھے،وزیر بلدیات کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
جمعہ 11 دسمبر 2015 18:59
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔11 دسمبر۔2015ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ خطے میں اسلام تلوار کے زور پر نہیں بلکہ صوفی ازم سے پھیلا ہے اور اس کی اہم شاخ سروری جماعت ہے ۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سروری جماعت کے سربراہ مخدوم امین فہیم جمہوریت ، انسان اور اسلام دوست انسان تھے اور اس خطے میں جہاں جمہوریت کو پروان چڑھانے میں ان کا کردار ہے وہاں اسلام کو پھیلانے میں بھی ان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پیش کردہ قرارداد پر خطاب کررہے تھے۔ جام خان شور و نے کہا کہ مخدوم امین فہیم ایک سیاسی شخصیت کے ساتھ ساتھ وہ شاعر، نقاد اور انسان دوست تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس خطے میں اسلام کو پھیلانے میں صوفی ازم کا کردار اہم رہا ہے کیونکہ اس خطے میں اسلام تلوار کے زور پر نہیں بلکہ صوفی ازم کے باعث پروان چڑھا ہے اور اس میں مخدوم امین فہیم اور ان کی سروری جماعت کا کردار بہت اہم رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم نے اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی اس خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مخدوم امین فہیم کے فکر و فلسفے اور ان کی اسلام، تعلیم اور ملک میں جمہوریت کے لئے کی جانے والی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم کے انتقال سے اس ملک میں ایک ایسا سیاسی خلا پیدا ہوچکا ہے، جسے صدیوں تک پر نہیں کیا جاسکتا اور ان کے لاکھوں مریدین اور ان کے اہل خانہ کے لئے یہ ایک ناقابل برداشت نقصان ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق