ملک میں قیام امن کے لئے قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں ،علامہ ربنوازحنفی

رینجرزکو صرف کراچی میں نہیں سند ھ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا اختیار دیا جائے،محی الدین شاہ

جمعہ 11 دسمبر 2015 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔11 دسمبر۔2015ء) رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا امن قائم کرنے والوں کو سائیڈ لائن نہ کیا جائے اگر سندھ حکومت کے ہاتھ صاف ہیں تو اختیارات میں توسیع کرنے میں کیا حرج ہے رینجرز کے ہاتھ پاؤں باندھ کر کراچی سمیت ملک بھر میں امن نہیں ہو سکتا ان خیالات کااظہارمرکز اہلسنت مسجدصدیق اکبرؓ میں اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ رب نوازحنفی،مولانامحی الدین شاہ اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژ ن کے عاملہ کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیاعلامہ ربنوازحنفی نے کراچی میں6روزگزرجانے کے باجود رینجرزکے اختیارات میں توسیع نہ کرنے پھر شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہرمیں رینجرز کی کاوشوں کے باعث امن کا سہرا اپنے سر پر سجانے والی سندھ حکومت کیا یہ بھول گئی ہے کہ آج کراچی میں0 8فیصد امن رینجرز کے مرہون منت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کیاکہ وہ اہلسنت والجماعت کے ذمہ داران و کارکنان کے قاتلوں کو سامنے لائے اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے رہنماء مولانامحی الدین شاہ نے کہاکہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرے رینجرزکو صرف کراچی میں نہیں سند ھ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا اختیار دیا جائے امن کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکے گا رینجرز کو اختیارات نہ دئیے گئے تو قوم سمجھ جائے گی کہ سندھ حکومت قیام امن میں سنجیدہ نہیں ہے قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی پر امن پالیسیوں کو آگے لے کر جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں