پاک انڈونیشیا ترجیحی تجارتی معاہدے میں کیمیکلز ،ڈائز آئٹمز شامل کرنے کا عندیہ
وفود کے تبادلے،جوائنٹ وینچر سے تجارت کو متوازن بنایاجاسکتا ہے،خواجہ عارف کپور
جمعہ 11 دسمبر 2015 19:08
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔11 دسمبر۔2015ء) انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سانتوسو نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے )کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان اور انڈونیشیا کیدرمیان ترجیحی تجارتی معاہدے( پی ٹی اے) کی فہرست میں کیمیکلز اینڈ ڈائز آئٹمز شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پی سی ڈی ایم اے کے دورے کے موقع پر انڈونیشن قونصل جنرل نے ایسوسی ایشن سے آئٹمز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس ضمن میں اپنی حکومت سے بات کریں گے۔
اجلاس میں انڈونیشیا کے کمرشل،ٹریڈ اور اسسٹنٹ قونصلر، ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ عارف کپور،وائس چیئرمین عبدالصمد،عارف بالا گام والا، مبین بشیر،خرم زرار،ناصرکھاجو ،ثاقب فیاض ،زاہد عمر و دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پرقونصل جنرل نے انڈونیشین کیمیکلز اینڈ ڈائز کے بڑے پاکستانی امپورٹر خرم ضرار کو تعریفی شیلڈ پیش کی۔قونصل جنرل نے پاکستانی تاجروصنعتکاروں کو انڈونیشیا میں کاروبار کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے وسیع مواقع موجود ہیں نیزتجارت کے ساتھ سیاحت کا فروغ بھی ممکن بنایاجاسکتا ہے ۔
انہوں نے پاکستانی تاجروں کو کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے پیشکش کی کہ انڈونیشیا میں کاروبار کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو صرف3گھنٹے میں تجارتی لائسنس جاری کریں گے جبکہ پی سی ڈی ایم اے کی سفارش پر ترجیحی بنیا دپر ایک روز میں بزنس ویزہ جاری کیاجائیگا۔پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین خواجہ عارف کپور نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت غیر متوازن ہے تاہم تجارتی وفود کے تبادلے اور تجربات سے مستفید ہو کر تجارتی حجم میں اضافہ کیاجاسکتا ہے کیونکہ پاکستان کی انڈونیشیا کے لیے برآمدات کم جبکہ درآمدات زیادہ ہیں اس جانب توجہ دے کر تجارت کو متوازن بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان2012میں طے پانے والے ترجیحی تجارتی معاہدے( پی ٹی اے) کی فہرست میں کیمیکلز اینڈ ڈائز آئٹمز بھی شامل کیے جائیں تاکہ معاہدے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہو سکیں۔انہوں نے انڈونیشن تاجروسرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچر کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے تاجروں کے آپس میں روابط استوار ہونے سے تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوں گی اور باہمی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا جو دوطرفہ باہمی تجارت کے فروغ کا باعث ہو گا۔انہوں نے قونصل جنر ل سے پی سی ڈی ایم اے کی سفارش پر ترجیحی بنیادوں پر ملٹی پل ویزے کے اجراء کی بھی درخواست کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت