گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی معیشت کی کار کردگی بہتر ، ترقی کی شرح 4.2فیصد رہی،بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی صور تحا ل بہتر کرنے کیلئے برآمدا ت میں اضافہ نا گزیر ہے، سر مایہ کا ری میں کمی ، توانائی بحران ، معاشی ترقی میں رکا وٹ ہیں

اسٹیٹ بنک کی جانب سے مالی سال 2014-15کی اقتصادی جائزہ رپو رٹ جاری

جمعہ 11 دسمبر 2015 20:00

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء ) اسٹیٹ بنک نے مالی سال 2014-15کی اقتصادی جائزہ رپو رٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملکی معیشت کی ترقی کی شرح 4.2فیصد رہی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری رپو رٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران ملکی معیشت نے کافی اچھی کار کردگی دکھائی ، مالی سال 2014-15میں معاشی ترقی کی شرح 4.2فیصد رہی ،اقتصادی جائزہ رپو رٹ میں کہا گیا کہ غیر ملکی ادائیگیوں کی صور تحا ل بہتر کرنے کے لیے برآمدا ت میں اضافہ نا گزیر ہے ، جو ن 2015تک زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 18.7ارب ڈالر تک پہنچ گئے ، ملکی معیشت می مثبت پیش رفت ہورہی ہے ، جس کا خیر مقدم کر تے ہیں ، رپو رٹ میں کہا گیا کہ سر مایہ کا ری میں کمی ، توانائی بحران ، معاشی ترقی میں رکا وٹ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں