سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی میں اساتذہ اور عملے کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے،ایکشن کمیٹی

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ایس ٹیوٹا)ایکشن کمیٹی کے رہنما پروفیسر حسین ابراہیم ،اقتدار احمد ،واصف سولنگی اور دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی میں اساتذہ اور عملے کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخصوص گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد آئے روزکلاسوں کا بائیکاٹ اور ہڑتالی بینرز لگا کر ادارے میں تعلیمی بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ کی ہڑتال اور احتجاج سے طلباء کا نہ صرف تعلیمی نقصان ہورہا ہے بلکہ اساتذہ اور طلباء میں شدید احساس تحفظ پیدا ہورہاہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ادارے میں آئے روز ہونے والی ہڑتالوں کا نوٹس لیں اور تعلیم دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں