کراچی، مملکت خداداد پا کستان کو سب سے زیا دہ دو چیزوں کرپشن اور دہشت گردی نے نقصان پہنچایا ہے،علامہ ناظر عباس تقوی

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ مملکت خداداد پا کستان کو سب سے زیا دہ دو چیزوں نے نقصان پہنچایاں ہے کرپشن اور دہشت گردی عوام کے منتخب نمائندوں نے ملکی وسائل کو جس طرح لو ٹا اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی پا کستان کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جس میں کرپشن اور بد دیانتی نہ ہوں اس ملک کے سیاستدانوں نے ملک کی دولت کو لوٹ کر دوسرے ممالک کے اکاونٹس میں منتقل کیا جس کا بو جھ مہنگائی کی صورت میں عوام اٹھارہی ہے مہنگائی نے عوام کی کمر کو توڑ کررکھ دیا ہے عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکمرانوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے عوام کی غربت کا یہ عالم ہو چکا ہے کہ وہ بھوک اور افلاس کی وجہ سے اپنے بچے فروخت کرتے نظر آتے ہیں کرپشن کے اس خود کش حملے نے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے جس طرح دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے اسی طرح ملک میں قومی وسائل کو لوٹ نے والے سیاست دانوں کیخلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کر کے نیب کریشن میں ملوث سیاست دانوں کے خلاف اقدامات کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے آج رینجرز کے اختیارات کو توسیع نہ دینے کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ سیاست دان جنہوں نے اس ملک میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہے ان کو یہ خوف ہے اگر رینجرز کو اختیارات دے دیے گئے تو کرپشن میں ملوث قومی دولت کو لوٹنے والے بھی محفوظ نہیں رہے گے لہذا ں کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے ان کو آئین کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی قومی وسائل کو لوٹنے کے حمت نہ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں