کراچی میں انوکھی شادی، دلہے کے دل میں تکلیف اٹھنے کے باعث ہسپتال میں ہی نکاح

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 دسمبر 2015 21:44

کراچی میں انوکھی شادی، دلہے کے دل میں تکلیف اٹھنے کے باعث ہسپتال میں ہی نکاح
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11دسمبر 2015 ء) کراچی میں ایک انوکھی شادی کی کہانی سامنے آئی ہے جس میں دلہے کے دل میں تکلیف اٹھنے کے باعث ہسپتال میں ہی نکاح کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی واجد نامی شخص کی آج کے روز شادی طے تھی۔

(جاری ہے)

تاہم 2 روز قبل اس کے دل میں شدید تکلیف کے باعث اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں انجیو پلاسٹی کے باعث اس کی حالت خطرے سے باہر آ گئی۔ تاہم اس کے باوجود ڈاکٹرز نے واجد کو گھر جانے کی اجازت نہ دی جس کے باعث واجد کے اہل و عیال، دلہن اور نکاح خوا کو ہسپتال ہی بلا لیا گیا وہ وہیں دونوں کا نکاح پڑھا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں