کراچی ،گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 ملزمان گرفتار

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ، ملزمان سے چوری کی گئی موٹر سائیکل بھی ملی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا گلستان جوہر بلاک سولہ میں پولیس کاروائی کے لیے پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں