کراچی آمد پر ریحام خان کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے اپنی بلٹ پروف کار دیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 دسمبر 2015 21:54

کراچی آمد پر ریحام خان کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے اپنی بلٹ پروف کار دیے جانے کا انکشاف
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11دسمبر 2015 ء) کراچی آمد پر ریحام خان کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے اپنی بلٹ پروف کار دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کراچی آمد پر انہیں ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے اپنی بلٹ پروف کار دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان عامر لیاقت کو خصوصی انٹریو دینے کیلئے کراچی پہنچیں جب انہیں ائیرپورٹ سے لینے کیلئے عامر لیاقت نے خصوصی طور اپنی بلٹ پروف گاڑی بھجوائی۔

ریحام خان کی جان کو خطرہ ہونے کے باعث عامر لیاقت کی جانب سے انہیں اپنی بلٹ پروف گاڑی بھیجی گئی۔ ریحام خان نے عامر لیاقت کو خصوصی انٹرویو دے دیا ہے جس میں ان کی جانب سے کئی چشم کشا انکشافات کیے گئے ہیں۔ یہ خصوصی انٹرویو اگلے ہفتے نجی ٹی وی جیو پر نشر کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں