پاکستانی سپیرے کا حیرت انگیز کمال۔ زہریلے سانپ کو ناک میں ڈال کر منہ سے نکال لیتا ہے
فیضان ہاشمی ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر2015ء)ایک پاکستانی سپیرا اپنے تماش بینوں کو محظوظ کرنے کے لیے اپنی ناک میں زہریلا سانپ ڈالتا ہے اور پھر اسے منہ سے نکال لیتا ہے۔ 30 سالہ اقبال جوگی کا تعلق کراچی کے ساتھ ایک گاؤں سے ہے۔ وہ 8 بچوں، 5 بیٹیوں اور3 بیٹوں ، کا باپ ہے۔وہ گذشتہ 12 سالوں سے اس مخصوص حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کر رہا ہے۔وہ زیادہ تر سکولوں اور شادیوں کی تقریبات میں اپنے اس حیرت انگیز فن کا مظاہرہ کرتا ہے۔
اقبال جوگی جس سانپ کو اپنی ناک میں ڈال کر منہ سے نکالتا ہے ، اس کی لمبائی دو فٹ ہوتی ہے۔ اپنی ہر پرفارمنس سے اقبال کو زندگی خطرے میں ڈالنے کے عوض چند سو روپے ملتے ہیں۔ اقبال جوگی اپنے اس مخصوص کرتب کی بدولت سپیروں میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔(جاری ہے)
اقبال جوگی کو بھی اپنے فن پر فخر ہے۔وہ بتاتا ہے کہ جب وہ ناک میں سانپ ڈالتا ہے تو لوگ منہ سے سانپ کے نکلنے کا انتظار کرتے ہیں، جب سانپ باہر آ جاتا ہے تو وہ سانپ اور مجھے زندہ دیکھ کر خوشی سے چیخیں مارتے ہیں۔
اقبال کا کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے ایک کالج میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سانپ نے اس کے منہ میں کاٹ لیا مگر قسمت اچھی تھی کہ ہسپتال میں تین دن بے ہوش رہنے کے بعد اس کی زندگی بچ گئی۔اقبال نے بتایا کہ سانپ باہر آنے ہی والا تھا کہ اس نے میرے منہ میں ڈنک مارلیا ، جس کے ایک سیکنڈ بعد ہی میں بے ہوش ہوگیا۔ تین دن ہسپتال میں بے ہوش رہنے کے بعد مجھے ہوش آیا۔اقبال کا ماننا ہے کہ اسے نئی زندگی اس کے استاد نے دی ہے، جس بے ہوشی کے دوران منتروں اور دعاؤں سے اس کا خیال رکھا۔ اس واقعے کے بعد بھی اقبال اس خطرناک کام کوکرنے سے باز نہیں آیا۔ اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ میں یہ کرتب دکھاتے ہوئے مر بھی سکتا ہوں مگر اس کے علاوہ روزی روٹی کمانے کا میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں۔ اقبال کا کہنا ہے کہ ہردفعہ کرتب دکھانے سے پہلے وہ دعا کرتا ہے کہ سانپ اسے ہلاک نہ کر دے تاکہ وہ اگلا کرتب بھی دکھا سکے۔ اقبال کی خواہش ہے کہ اس کے فن کو قومی سطح پر سراہا جائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت