این ایچ اے نے مالی بے ضابطگیوں کے باوجود کراچی سے لاہور موٹر وے کا منصوبہ پاکستان اور چین کی مشترکہ فرم کے حوالے کر دیا
ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) کراچی لاہور موٹر وے کے منصوبے میں غبن اور مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں ہیں ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) نے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایک کھرب 48 ارب روپے کا منصوبہ پاک چین مشترکہ فرم کے حوالے کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منصوبے کے لئے رواں سال اگست میں بولیاں طلب کیں اور 8 دسمبر کو یہ منصوبہ ایک کھرب 48 ارب روپے کی بولی لگانے والی پاکستان اور چین کی مشترکہ فرم کے حوالے کر دیا ۔
این ایچ اے اگر بولی دینے والوں کے حوالے سے ہدایات اور معاہدوں کی شقوں پر عمل کرتی تو پی ایس ڈی پی کے تحت بنائے جانے والے اس منصوبہ میں 24 ارب روپے کی بچت کی جا سکتی تھی ۔(جاری ہے)
رپورٹس کے مطابق بولی میں شامل ایک فرم نے مبینہ بے ضابطگیوں پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا ہے ۔ ایف ڈبلیو او بھی اپنی بولی مسترد ہونے پر ناراض نظر آئی اور ان کا دعوی ہے کہ انہوں نے منصوبے کے لئے سب سے کم یعنی ایک کھرب 34 ارب روپے کی بولی لگائی تھی ۔
ایف ڈبلیو او کے ایک سینئر عہدیدار نے اس پورے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بولی مسترد ہونے کے پیچھے کسی کی بدنیتی ہے ۔ بعض بولی لگانے والوں نے این ایچ اے میں شکایت درج کرائی ہے کہ کامیاب بولی دہندہ نے مبینہ طور پر کم میٹریل استعمال کر کے 10 ارب روپے بچائے لیکن اس کے باوجود منصوبے کی کل لاگت میں کمی نہیں دیکھی گئی حالانکہ بولی کے وقت واضح طور پر یہ کہا گیا تھا کہ میٹریل اور سڑک کی موٹائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔این ایچ اے کے جنرل منیجر مختار درانی کا کہنا تھا کہ موٹر وے کا کنٹریکٹ دینے میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا گیا تاہم اس کے باوجود اگر کسی بولی دہندہ کو کوئی شکایت ہے تو وہ ہماری شکایت ازالہ کمیٹی میں جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بولی دہندہ نے این ایچ اے کو قانونی نوٹس بھی بجھوایا ہے تاہم کہا کہ اتھارٹی نے اس نوٹس کا جواب دیا ہے ۔ درانی نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی بولی مسترد کی گئی کیونکہ منفرد انجنینرنگ پروجیکٹ تھا جس کو جلدی سے مکمل کیا جانا تھاکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت