کراچی میں ٹھنڈ کا ڈیرا، سردی کی شدت مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان
ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) کوئٹہ سمیت شمال مغربی بلوچستان میں ہونے والی برف باری اور بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ کراچی میں بھی ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ۔ملک کے بالائی حصوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں برف باری اور بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ گلگت بلتستان ، خیبر پخونخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلیات میں پہاڑوں پر ہونے والی برفباری کے باعث لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ، گلیات میں گزشتہ دو روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ رابطہ سڑکوں کی بندش نے مقامی افراد کے روز مرہ معمولات کو شدید متاثر کیا ۔
کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش نے جہاں ان علاقوں کو شدید سردی کی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں کوئٹہ کی یخ بستہ ہواوٴں نے کراچی کو بھی موسم کو یک لخت سرد کردیا ہے۔(جاری ہے)
شہر میں اس وقت 8 سے 10 ناٹ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ حد نگاہ 4 کلو میٹر تک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے سردی قلات میں رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈیگری ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ کالام میں منفی 11 ، استور منفی 10 ، کوئٹہ اور دالبندین منفی 7 جب کہ مالم جبہ اور پاراچنار منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویڑن میں شدید دھند پڑے گی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار