کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات نے وفاقی وزیر داخلہ کو رینجرز کے معاملے پر احتیاط کرنے کی تجویز دے دی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:43
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015 ء) : سندھ کے وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو رینجرز کے معاملے پر احتیاط کرنے کی تجویز دے دی. تفصیلات کے مطابق میڈیا سے ات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اپنی پارٹی کا مفاد دیکھ رہے ہیں، وزیر داخلہ کو بیانات دیتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئیے، انہوں نے کہا کہ ہم رینجرز کے معاملے کو سندھ اسمبلی لے کر جائیں گے ، سندھ حکومت کراچی آپریشن میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتی، چوہدری نثار کو چاہئیے کہ رینجرز کے معاملے پر احتیاط سے کام لیں۔
رینجرز کو سندھ حکومت نے بلایا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ دوسرے معاملات پرتوجہ دیں. انہوں نے کہا کہ رینجرز سندھ حکومت کے ساتھ قانونی طریقے سے کام کر رہی ہے۔(جاری ہے)
کراچی کے امن و امان کے لیے رینجرز ضروری ہیں اور یہ ایک آئینی معاملہ ہے لیکن اس بات کو متنازع نہ بنایا جائے۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ پیر تک حل ہو جائے گا۔
پیر تک رینجرز کے اختیارات میں توسیع ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آپریشن جاری رہے گا، اندرون سندھ سے بھی ملزمان کو پکڑا گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کا نتیجہ بھی مثبت نکلا، کراچی آپریشن جاری رہے گا اور رینجرز امن و امان کے لیے ضروری ہیں کیونکہ رینجرز اقدامات سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت