کراچی ‘ ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ریٹائر میجر کو قتل کر دیا ‘کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 15:24

کراچی ‘ ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ریٹائر میجر کو قتل کر دیا ‘کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ریٹائرڈ میجر کو قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پاک فوج کے میجر ریٹائرڈ احسن رضا کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس کا ہی رہائشی تھا جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے احسن رضا کو ٹارگٹ کیا اور فرار ہو گئے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) مشتاق مہر نے بتایا کہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا ریٹائرڈ میجر کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نشانہ بنایا گیا۔بعد ازاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے میجر (ر) حسن رضا پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں