سپریم کورٹ میں ہونے والے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کے اجلاس میں اشتہاری اور مفرور قرار دیئے گئے 1 ہزار104 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

ہفتہ 12 دسمبر 2015 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونے والے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کے اجلاس میں کراچی میں اشتہاری اور مفرور قرار دیئے گئے 1 ہزار104 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا ، جسٹس امیر ہانی مسلم نے جیلوں میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی تعمیر3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپریم کورٹ کے مانیٹرنگ جج جسٹس امیر حانی مسلم نے کی ،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ،صوبائی سیکرٹری داخلہ ، پراسیکیورٹر جنرل شریک ہوئے۔ اجلاس میں جیل کی حدود میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی تعمیر اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی دس عدالتوں نے 1ہزار 104ملزمان کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا ہے ، ان ملزمان کا ریکارڈ ، پتہ اور دیگر کوائف عدالتوں میں موجود ہے تاہم ان کی عدم گرفتار ی کے باعث ان کیسز میں پیشرفت نہیں ہو رہی جس پر ججز نے ان ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ، جبکہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے جیلوں میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی تعمیر تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں