وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو لیاقت علی خان سے متعلق بیان زیب نہیں دیتا،اسماعیل راہو

کرپشن کو لیاقت علی خان جیسے لیڈر سے جوڑنا کسی طور پر مناسب نہیں،سیکریٹری اطلاعات اسلم ابڑو

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی طرف سے ملک کے سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے خلاف حالیہ بیان کہ کرپشن کی شروعات لیاقت علی خان کی دور سے ہوئی پرمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہو،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماؤں نے سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا،پارٹی رہنماؤں نے سندھ حکومت کی جانب سے لیاقت علی خان کے خلاف شائع شدہ بیان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو ایسے بیانات دینا زیب نہیں دیتا اور کرپشن لیاقت علی خان جیسے ملک کے اہم رہنماء اورقومی لیڈر سے جوڑنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے ،سیکریڑی اطلاعات محمداسلم ابڑو نے کہا کہ لیاقت علی خان ملک کے ایک اچھے وزیراعظم اوربہترین لیڈر رہ چکے ہیں اور ان کے قدر واحترام کرنا ہم سب پر لازم ہے اور ایسے بیانات لیاقت علی خان کی توہین ہے، اسلم ابڑوکامزیدکہناتھاکہ کرپشن میں لتھڑی ہوئی سندھ حکومت اپنے کرتوتوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کاشکارہوچکی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں