پاکستان سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے زیر اہتمام ہومیو پیتھک ڈرگ ایگزیبیشن اینڈ فن فیئر کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) پاکستان سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے زیر اہتمام ہفتہ کو ہومیو پیتھک ڈرگ ایگزیبیشن اینڈ فن فیئر کا انعقاد کیا گیا جو اپنے وقت مقررہ پر شروع ہوا، ابتداء تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوئی، اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر روحی ناز لیکچرار PCHMC نے ادا کیے اور اس پروگرام کا سپاس نامہ ڈاکٹر شائستہ زبیر لیکچرار PCHMC نے دیا اور آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ہومیو ڈرگ اینڈ فن فیئر کے بارے میں آگاہ کیا۔

بعد ازاں یہ پروگرام ڈاکٹر مختار احمد پرنسپل پاکستان سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کی نگرانی میں رواں رہا۔ اس پروگرام کے چیف گیسٹ ڈاکٹر سلیم احمد ڈاکٹر ربکویگ اینڈ کو جرمنی تھے، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

PCHMC کے پرنسپل ڈاکٹر مختار احمد صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس پروگرام میں ممبرنیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی اینڈ چیئرمین ایگزامننگ ہاؤس ڈاکٹر آصف اشرف نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور بہت پسند کیا اور اچھے لفظوں میں سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور اس کے علاوہ تمام اساتذہ اور تمام اسٹاف اور طلبہ نے شرکت کی اور انتھک محنت سے اس پروگرام کو شاندار طریقے سے سراہا، اس فیسٹول کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہوگیا تھا جو کہ شام گئے تک جاری رہا، پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس فیسٹول میں مختلف فارما سیوٹیکلز نے اسٹال لگائے اور مختلف قسم کے کھانے کے آئٹمز بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں