کراچی ،ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی سیدقائم علی شاہ کے بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے اس کی شدیدالفاظ میں مذمت جس میں سندھ کے وزیراعلیٰ سیدقائم شاہ نے 10 دسمبر2015کوکرپشن کے حوالے ایک سیمینارسے تقریرکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں کرپشن لیاقت علی خان کے دورسے شروع ہوئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقائق کوتوڑموڑکرپیش کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے بیان کی شدیدمذمت کرتی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ کویہ بتاناچاہتے ہیں کہ لیاقت علی خان کے والدنواب رستم علی خان ہندوستان کے بہت بڑے آدمی تھے اورجنہیں رکن دین دولہ شمشیرجنگ کاخطاب بھی ملاتھاوہ ہندوستان کے ایک بڑے جاگیردارتھے ،تاہم لیاقت علی خان نے کبھی بھی اپنے والدکی اس زمین کوکلیم نہیں کیااوراس کے بدلے میں پاکستان میں کوئی زمین حاصل نہیں کی۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاقت علی خان کی شہادت کے وقت ان کی نہ توپاکستان میں کوئی جائیددادتھی جبکہ ان کابینک بیلنس بھی صرف 12سوروپے تھااور جب خان لیاقت علی خان کو غسل دیا گیا تو ان کے بدن پر پہنی ہوئی بنیان میں جگہ جگہ سے پھٹی ہوئی تھی اورایسے ایماندار و دیانتدار قومی رہنما پر کرپشن کا الزام لگانا سرار احسان فراموشی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاقت علی خان 1946کے الیکشن میں ہندوستان کی مرکزی قانون سازمجلس کے ممبرمنتخب ہوئے تھے اوراسی الیکشن میں قائداعظم محمدعلی جناح بھی منتخب ہوئے تھے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایسی شخصیت پرجس کاماضی حال کھلی کتاب کی طرح ہواس پرکرپشن کے الزامات لگاتے وقت وزیراعلیٰ کوشرم آنی چاہئے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہاکہ وہ لیاقت علی خان پربے بنیادالزامات پرقوم سے معافی مانگیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں