کراچی،انٹری ٹیسٹ کے لےئے آنے والی والدہ سمیت نالے میں گر گئی

اتوار 13 دسمبر 2015 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر کھڑا پانی وبال جان بن گیا، انٹری ٹیسٹ کے لئے جانا بھی امتحان بن گیا، طالبہ اپنی والدہ سمیت نالے میں گر گئی، متعلقہ ادارے چھٹی کی نیند سے نہ جاگے۔

(جاری ہے)

اردو یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کے لئے آنیوالے امیدواروں کو امتحان سے پہلے امتحان کا سامنا ہے ، جامعہ تک کیسے پہنچا جائے اسی تگ و دو میں ایک خاتون اور ان کی بیٹی سڑک کنارے گندے پانی کی نکاسی کے لئے بنائے جانے والے نالے میں گر گئیں۔

تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی امیدواروں کی مشکل آسان کرنے کے لئے کوئی حل نہ سوچا۔ گرتے پڑتے کیچڑ سے پر راستے اور رکاوٹیں پھلانگتے یونیورسٹی پہنچے والے طلباء اور ان کے والدین خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔ کیچڑ میں بھرے پاوٴں اور لباس ذہنی کوفت میں مبتلا مستقبل کے یہ معماراس امتحان کا بھی تنہا مقابلہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں