شہر میں انسداد پولیو کا دوسرا مرحلہ شروع، 10 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
اتوار 13 دسمبر 2015 20:53
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13دسمبر۔2015ء) کراچی میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شہر کے تین اضلاع جنوبی، وسطی اور کورنگی میں اتوار کو شروع ہو گیا جبکہ پہلا مرحلہ ضلع ملیر، شرقی اور غربی میں 9 دسمبر کو شروع ہوا تھا جو 12 دسمبر کو مکمل ہو چکا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مہم کی نگرانی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی سربراہی میں قائم انسداد پولیو ٹاسک فورس کر رہی ہے، مجموعی طور پر تینوں اضلاع میں 10 لاکھ 15 ہزار 62 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کی صدارت میں روزانہ ٹاسک فورس کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ہر روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور دوسرے روز کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
اتوار کو شروع کی گئی مہم میں جنوبی میں دو لاکھ 82 ہزار 744، کورنگی میں تین لاکھ 86 ہزار 540 اور وسطی میں تین لاکھ 45 ہزار 778 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
جائزہ اجلاس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر عثمان چاچڑ، سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ ظفر اعجاز، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور روٹری کے نمائندے، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو اسکول پانچ سال سے چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں تعاون نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے،جلال الدین مہر
200روزسے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر قیامت ڈھائی ہوئی ہے ،حاجی حنیف طیب
بانی لوکل گورنمنٹ یونینز جان محمد جتک کے انتقال پرمزدور رہنماؤں کی تعزیت
سولڈ ویسٹ میں دوسطحی نظام کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ڈبل بلنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،سید ذوالفقار شاہ ..
ٹی ایم سیز کی اوذیڈٹی گرانٹ میں اضافہ کیے بغیر ملازمین کی تنخواہوں،واجبات اور ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی ..
آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا سندھ گورنمنٹ اسپتال شاہ فیصل کا دورہ ..
پاسبان رہنمائوں کی روزنامہ جانباز کے ایڈیٹر سید زوہیب حیدر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر نوجوانوں کیلئے علم و ہنر کی راہیں ہموار ..
حکمران ہوش کے ناخن لیں، عوام کیڑے مکوڑے نہیں، اسلم فاروقی
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں ، شاداب رضا نقشبندی
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا