سندھ اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی

اتوار 13 دسمبر 2015 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد کل (پیر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کے وزیر برائے پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو کو فون کیا ہے۔ اجلاس کے دوران رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قرارداد لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کل ہر صورت میں قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں