عبداللہ حسین ہارون کل ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

اتوار 13 دسمبر 2015 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیراور معروف سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون کل بروز پیر سہ پہر ساڑھے 3 بجے اپنی رہائش گاہ 9/8 سی فیلڈ بالمقابل جاپان ایمبسی ،میریٹ ہوٹل عبداللہ ہارون روڈ کراچی پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ان کی پریس کانفرنس بنگلہ دیش میں پاکستان نواز شخصیات کو پھانسیاں اور نامناسب سلوک اور حکومت پاکستان کے رویئے نیز پاک بھارت تعلقات اور زمینی حقائق پر ہو گی۔

(جاری ہے)

تمام پرنٹ میڈیا اور الیکٹرک میڈیا کے مدیران سے اپیل ہے کہ وہ جناب عبداللہ حسین ہارون کی ہنگامی پریس کانفرنس کی کوریج کے لئے اپنے فوٹو گرافر،رپورٹر،نمائندگان اور کیمرہ مین کو مطلع کر کے شکریہ کا موقع دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں