کرپشن اور دہشت گردی کے شیطانی گٹھ جوڑ کا خاتمہ پوری قوم کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

ہر ادارے کوملکی مفاد کی خاطر اپنی حد اورآئین کے مطابق دیئے گئے اختیارات کے تحت کام کرنا چاہئے

اتوار 13 دسمبر 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نیکہا ہے کہ کرپشن اور دہشتگردی کے شیطانی گٹھ جوڑ کا خاتمہ پوری قوم کی اولین ترجیح ہے۔ھر ادارے کوملکی مفاد کی خاطر اپنی حد اورآئین کے مطابق دیئے گئے اختیارات کے تحت کام کرنا چاہئے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ رینجرز کے معاملہ پر وفاق اورسندھ حکومت کے درمیاں بڑھتی ہوئی کشیدگی افسوس ناک ہے جس سے دہشتگردقوتوں کو فائدہ اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو سخت نقصان پہنچے گا، حالانکہ رینجرزسمیت سندھ ووفاقی حکومت کی نیت قیام امن اورشہریوں کی جان ومال کی حفاطت کرنا ہے۔

سندھ حکومت نے خود رینجرز کو قیام امن کیلئے بلایا تھا،جن کی کوششوں وقربانیوں سے کراچی سمیت پورے صوبہ میں قیام امن کیلئے کافی پیش رفت ہوئی ہے اور مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی امیر نے زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہئے کہ وہ کسی غلط فہمی کی بناء پر ٹکراء کی بجائے افہام وتفہیم کے ساتھ کراچی آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ شہری کوئی سکھ کا سانس لے سکیں کیونکہ کرپشن اور دہشتگردی کے شیطانی گٹھ جوڑ کا خاتمہ پوری قوم کی اولین ترجیح ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی مفاہمتی پالیسیوں سے بالاتر ہوکرکرپشن اور دہشتگردی کوختم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں