ڈاکٹر معراج الہدیٰ کے بڑے بھائی و معروف معالج ڈاکٹر مشکوٰة الہدیٰ صدیقی کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری

اتوار 13 دسمبر 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے بڑے بھائی و معروف معالج ڈاکٹر مشکوٰة الہدیٰ صدیقی کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری ہے ،کل اتوارکے روزنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،این ایل ایف سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ،یوتھ ونگ سندھ کے صدر عظیم بلوچ،انجنیئرنگ فورم کے عزیزالدین ظفر،سلیم مظہر،مولانا ضیاء الرحمان فاروقی،سابق امیر ضلع غربی محمد اشرف اعوان،ضلع ٹھٹہ کے امیر الطاف احمد ملاح ،مولانا عطاء الرحمان بلوچ سمیت مختلف وفود نے مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ڈاکٹر معرراج الہدیٰ صدیقی اورصاحبزادگان سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء دریں اثنا ء مر حوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے بعد نماز ِ عصر جا مع مسجد منورہ بلاک ایل نارتھ ناظم آباد میں درسِ قرآن کا اہتمام بھی کیا گیا ۔جس میں صوبائی نائب امراء محمد حسین محنتی،عبدالغفارعمر،نائب قیم عظیم بلوچ،ڈاکٹر فواد احمد،نائب امیر کراچی برجیس احمد،قیم عبدالوہاب،امیرضلع بن قاسم محمد اسلام،سابق امیر ضلع عبدالجمیل خان،سید محمد اقبال،محمد دین منصوری ،اسلامی جمعیت طلباء کراچی کے ناظم نصرت علی اوردیگر احباب بڑی تعداد میں شریک تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں