بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی شاندار کامیابی پر لانڈھی نمبر 4 اور نارتھ ناظم آباد میں جشن فتح کی تقریبات

رکن رابطہ کمیٹی عادل خان ، سی ای سی، اراکین اسمبلی، نامور شخصیات سمیت بڑی تعداد میں خواتین ،نوجوانوں ، بچوں، بزرگوں کی شرکت

اتوار 13 دسمبر 2015 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات 2015ء میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے حق پرست امیدواران کے اعزاز میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لانڈھی نمبر 4 عمران شہید فیملی پار ک میں جشن فتح منعقد کیا گیا۔ جشن فتح کی تقریب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن سے ٹیلیفونک خطاب کیا ۔پروگرام میں رکن رابطہ کمیٹی عادل خان، اراکین سی ای سی فرخ اعظم، عارف حیدر، حق پرست اراکین اسمبلی آصف حسنین، وقار شاہ، لانڈھی سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں مرد، نوجوان، خواتین، بزرگ، بچے اور معززین لانڈھی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء کے لئے خصوصی ورائٹی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار محمد علی شہکی ، حسن جہانگیر ،ریحان جمال ، یونس جانی ، ممنون خان ، عابد رشک، گلوکارہ رابعہ علی ، بیلا خان ، کامیڈین ، سلیم آفریدی ، ولی شیخ فیصل جان اور دیگر نے ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ، گلوکارائیں اورکامیڈین اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے تقریب کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں خواتین اور بچوں نے اپنے چہروں پر ایم کیو ایم کے پرچم کے کلر کے پینٹنگز کرائے تھے اور ہاتھوں میں ایم کیو ایم پرچم کے رنگوں کی چوڑیاں پہن رکھا تھا ۔ مائک پر قائد تحریک الطاف حسین کی آمد کی اطلاع کی گئی تو کامیاب حق پرست پینل کے چیئرمین ، وائس چیئرمین کونسلرز اور کارکنان نے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔جبکہ دوسری جانب موٴرخہ 11 دسمبر کو نارتھ ناظم آباد کے مکینوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ایم کیو ایم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی محترمہ ریحانہ نسرین، رکن سندھ سمبلی جمال احمد، اراکین سی ای سی، سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان، پولنگ ایجنٹس، اراکین ڈسٹرکٹ سینٹرل کمیٹی، کامیاب امیدواران، قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر سرفراز احمد، معززین نارتھ ناظم آباد ، مختلف برادریوں کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں نوجوان، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں