رینجرز اختیارات کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں ،آرٹیکل 147کے تحت اسمبلی سے توثیق کرانا ہوتی ہے، گورنر سندھ
رینجرز اختیارات کے معاملے کو اسمبلی کے ایجنڈے پر لایا گیا ہے ،آئین سے کوئی انحراف نہیں کرسکتا،ڈاکٹرعشرت العباد
اتوار 13 دسمبر 2015 22:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے رینجرز اختیارات کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں آرٹیکل 147کے تحت اسمبلی سے توثیق کرانا ہوتی ہے۔ آئین سے کوئی انحراف نہیں کرسکتا ہے ۔اتوار کوکراچی میں پاکستان کسٹم کے تحت ایڈلجی ڈنشا روڈ کی ازسرنو بحالی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی میں کچھ چیزوں کو ٹھیک کردیں تو شہر چمک جائے گا۔
رینجرز اختیارات کے سوال پر گورنر سندھ نے کہاکہ رینجرز اختیارات کے حوالے سے کچھ ایشوز ہیں اور وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ اس ضمن میں کچھ آئینی تقاضے ہیں جن کے لیے رینجرز اختیارات کے معاملے کو اسمبلی کے ایجنڈے پر لایا گیا ہے ۔(جاری ہے)
آئین سے کوئی انحراف نہیں کرسکتا اور آرٹیکل 147کے تحت سندھ اسمبلی سے توثیق کرانا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی مدد سے ا?پریشن جاری ہے اور سیاسی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گورنر سندھ نے بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ اور ایمپریس مارکیٹ کی بھی تاریخی اور ثقافتی حیثیت بحال کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹر کسٹم طارق ہدی نے کہا کہ پاکستان کسٹم کے ساتھ منسلک ایڈلجی ڈنشا روڈ کی تاریخی حیثیت اور قدیم ثقافتی حسن کو بحال کیا گیا ہے اور اب یہ شاہراہ شہریوں کو مثبت تاثر دے گی۔ پاکستان کسٹم کی بلڈنگ1916 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس شاہراہ کو ازسرنو تعمیر کرکے اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے۔شاہراہ پر مختلف جگہوں پر لوگوں کے بیٹھنے کیلیے انتظام کیا گیا ہے اور ماضی کی طرز کی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ تقریب میں پاکستان نیوی کے عارف اللہ حسینی سمیت مختلف ممالک کے سفیر،صنعتکار،اور دیگر عمائدین شہر شریک تھے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (آج) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے
مسلم خواتین اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے سلسلہ میں ٰاعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سے ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ