مسلم لیگ فنکشنل کا رینجرز کے اختیارات میں اضافے کے لئے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھانے اور احتجاج کرنے کا اعلان
ایسا نہ ہو کہ رینجرز کے اختیارات میں اضافے کیلئے کوئی غیر آئینی قدم اٹھالیا جائے، ایسا ہوا تو ذمہ دار پیپلز پارٹی حکومت ہوگی ، پیر صدر الدین یہ پیپلز پارٹی کی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کے قیام کے لئے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے، میڈیا سے گفتگو
اتوار 13 دسمبر 2015 22:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے رینجرز کے اختیارات میں اضافے کے لئے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھانے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اتوار کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی کی صدارت میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ فنکشنل لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر صدر الدین شاہ راشدی کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی جام مدد علی، شہریار خان مہر ، نصرت سحر عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی اور فنکشنل لیگ اسمبلی فلور پر رینجرز کے اختیارات میں اضافے کے لئے احتجاج بھی کرے گی۔(جاری ہے)
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ رینجرز نے عوام کی خواہش کے مطابق کراچی میں امن کے لئے کام کیا اور رینجرز کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دیا ہے جس سے کراچی میں 80 فیصد امن قائم ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز نے دہشت گردوں اور معاشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی جس سے امن وامان برقرار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت رینجرز کی اتنی قربانیوں کے باوجود رینجرز کو محدود کرنا چاہتی ہے اور رینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہیں کررہی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایسا نہ ہو کہ رینجرز کے اختیارات میں اضافے کے لئے کوئی غیر آئینی قدم اٹھالیا جائے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ پیپلز پارٹی حکومت ہوگی اور یہ پیپلز پارٹی کی بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کے قیام کے لئے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار