سندھی ثقافت ٹوپی اجرک کے دن کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد

اتوار 13 دسمبر 2015 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) سندھی ثقافت ٹوپی اجرک کے دن کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں رنگا رنگ تقاریب ، ریلیاں ، رقص ، قومی گیت ۔ صحافیوں نے مائی موکھی کے مزار تک ریلی نکال کر حاضری دی اور دعائیں مانگیں ۔ صوفی فنکاروں ، ادیبوں ، شاعروں کی شرکت ۔

(جاری ہے)

جسقم کی جانب سے یوم ثقافت کے حوالے سے گلشن حدید سے کراچی پریس کلب تک سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی تفصیلات کے مطابق؛ ہر سال کی طرح اس سال یکم دسمبر سے 13دسمبرتک یوم سندھی ثقافت کی تقریبات کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ، گذشتہ آخری روز 13 دسمبر کو کراچی کے شہر ی و مضافاتی علاقوں میں عید کا سماں بندھ گیا ، چھوٹے اور بڑے ٹوپی اجرک پہن کر مختلف تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی ریلی اور تقریبات میں شرکت کرتے رہے ، اس سلسلے میں عوامی پریس کلب ملیر کے صحافیوں نے ثقافتی دن کے حوالے سے پریس کلب سے گڈاپ مائی موکھی کی مزار تک ریلی نکالی جس میں ماہر تعلیم قاضی عبدالطیف ، ضلعی کاوٴنسلر ابوبکر میمن ، سماجی رہنما ظفر حمید ، شاعر غفور شاہ الطاف بلوچ ، صحافی سامی میمن ، عبدالکریم خاصخلیی و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر مائی موکھی کی مزار پر چادر چڑھائی گئی ، اجرک و چادر چڑھا کر سندھ و ملک کی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں ، جس کے بعد ادبی و ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں غفور شاہ نے اپنی شاعری سنائی اور فقیر حبیب اللہ نے اپنے ساتھیوں سمیت صوفیانہ کلام سناکر محفل کو چار چاند لگا دیے، دوسری جانب جسقم کی جانب سے یوم ثقافت کے موقع پر گلشن حدید سے کراچی پریس کلب تک کی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے یوم ثقافت منایا ادھر گلشن حدید ، گھگھر ، پپری ، ابراہیم حیدری ، سچل گوٹھ ، میں ثقافتی ریلیاں اور پروگرام ترتیب دیے گئے ، شاہ لطیف ٹیچرز ایسوسیئیشن اور مختلف اسکولز کے اساتذہ اور بچوں نے پروگرام ترتیب دیے ، اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماوٴں نے اپنے پیغام میں ثقافتی دن کے حوالے سے عوام کو متحد اور منظم ہونے، بھائی چارا قائم کرنے ، اپنی دہرتی سے سخاوت و محبت کا درس دیا ، کھوکھراپار میں روشن تارا اسکول سچل گوٹھ کی جانب سے بھی تقریب منعقد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں