وزیر اعلیٰ سندھ کی پارا چنار میں دھماکے کی مذمت

اتوار 13 دسمبر 2015 22:43

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پارا چنار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گر دی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم متحد ہے، دہشت گردوں کے خلاف عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں اور جانوں کے نذرانے رائیگاں نہیں جائیں گے، دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں