جامعہ کراچی: مخصوص کوٹے کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اتوار 13 دسمبر 2015 22:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق مخصوص کوٹے کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 18 دسمبر 2015ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فارم صبح 9 تا دوپہر ایک بجے تک یو بی ایل بینک کاؤنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ مخصوص کوٹے میں اسپورٹس، کراچی یونیورسٹی ایمپلائز، معذور افراد، آرمڈ فورس، فاٹا، شمالی علاقہ جات و آزاد جموں کشمیر، اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مخصوص کوٹے پر داخلے کے لئے جامعہ کی طرف سے فراہم کردہ فارم ہی قابل قبول ہو گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں