ڈاکٹر آف فارمیسی اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں داخلوں کی فہرستیں جاری

پیر 14 دسمبر 2015 12:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) ڈاکٹر آف فارمیسی اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں داخلوں کی فہرستیں جاری کر دی ہیں جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام)اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی ”فہرستیں“ جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام) اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں، وہ اپنی داخلہ فیس15 تا18 دسمبر2015 ء تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں