کراچی : رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ، پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے گھیراﺅ پر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 12:47

کراچی :  رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ، پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے گھیراﺅ پر غور

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) :رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ آج ایک مرتبہ پھر سے لٹک گیا ہے ، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمافیصل واڈا کا کہنا ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کی قرارداد کو صوبائی اسمبلی کے ایجنڈے میں گیارہویں نمبر پر رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں ، شاید ہمیں ہڑتال کی کال دینی پڑے اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ بھی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، ایم پیز کو رینجرز اختیارات کے معاملے پر بھر پور ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب رینجرز اختیارات کے معاملے پر پی ٹی آئی کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر رہنما شریک ہیں اور رینجرز اختیارات سے متعلق معاملہ زیر غور ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں