کراچی : اپوزیشن رہنماوں‌ نے ایوان کا تقدس پامال کیا ، رینجرز کے معاملے پر میں‌خود بے اختیار ہوں۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) : سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان میں اسپیکر کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کیا البتہ حکومتی اراکین نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے کہا کہ رینجرز کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

ایوان میں ہم نے اپنے اراکین کو بیان بازی سے روک رکھا تھا . اقلیتی اپوزیشن کا اکثریت کو ڈکٹیٹ کر نا جمہوری آداب کے خلاف ہے. وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات سے متعلق کوئی اختلاف نہیں۔

رینجرز ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارے ساتھ رہیں گے۔اس معاملے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز کے معاملے پر بات نہ بڑھائی جائے کیونکہ میں خود بے اختیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماﺅں نے آج اجلاس میں اسمبلی کا تقدس پامال کیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کا آج کا اجلاس شور شرابے کی نذر ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں