رینجرز کے اختیارات اور قیام پر کوئی پابندی لگادی گئی تو صوبے کا نظام چل سکے گا ،نہ ہی ملک کا،ارباب غلام رحیم
صوبے میں پیپلزپارٹی ،(ن) لیگ میں نورا کشتی نہیں تاہم مرکز میں ایسا ہوسکتا ہے،رہنماء (ن)لیگ کی اجلاس کے بعد گفتگو
پیر 14 دسمبر 2015 17:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹرارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات اور قیام پر کوئی پابندی لگادی گئی تو صوبے کا نظام چلے سکے گا اور نہ ہی ملک کا ۔صوبے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں کوئی نورا کشتی نہیں تاہم مرکز میں ایسا ہوسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتائی ۔
ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ حکمرانوں نے دانستہ طور پر رینجرز کے قیام اور اختیارات کے معاملے کو ایشو بنایا ہے ۔رینجرز گزشتہ 25,26سالوں سے موجود ہے آج سے پہلے اس کی توثیق کس سے کرائی گئی ۔حقیقتاً رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع ایک حکم نامے کے ذریعہ کی جاتی ہے جو وزیراعلیٰ اب بھی کرسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
تاہم یہ اپنے لوگوں کے خلاف کارروائی کے ڈر سے ایسا نہیں کررہے ہیں ۔
اب بھی یہ رینجرز کواختیارات دینا چاہتے ہیں لیکن پابندیوں کے ساتھ اگر کوئی پابندی لگائی گئی تو صوبے اور نہ ہی ملک میں یہ نظام چل سکے گا ۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 149کی شق 4کے تحت ازخود رینجرز کو اختیارات دیں اور رینجرز آپریشن کا دائرہ کراچی سے اندرون سندھ تک بڑھائیں ۔اصل چور اور ڈاکو وہاں چھپے ہوئے ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر آئین کے آرٹیکل 245کا نفاذ بھی کرے ۔اسپیکر جانبدار ہیں وہ روزاول سے اپوزیشن کو بولنے نہیں دیتے ہیں ۔یہ اسمبلی دھاندلی کی پیداوار ہے ۔ان اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔پہلے ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی تھی لیکن بلدیاتی انتخابات میں جس طرح انہوں نے دھاندلی کی ہے اس سے ہم پر تمام حقیقت واضح ہوگئی ہے ۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ہم استعفیٰ بھی دیں گے لیکن لگتا یہی ہے کہ ہمارے استعفیٰ دینے سے قبل یہ لوگ خود ہی چلے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت