رینجرز اختیارات کے معاملے کو کیوں بڑھایا جارہا ہے، اختیارات تو میرے پاس بھی نہیں ،قائم علی شاہ

رینجرز کے بارے میں کوئی تضاد نہیں، رینجرز ہمارے ساتھ ہے اور رہے گی،اپوزیشن کے روئیے پر افسوس ہوا ،اقلیتی اپوزیشن اکثریت کو ڈکٹیٹ کرے تو یہ جمہوری آداب کے خلاف ہے، میڈیا سے گفتگو

پیر 14 دسمبر 2015 18:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 دسمبر۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ رینجرز اختیارات کے معاملے کو کیوں بڑھایا جارہا ہے اختیارات تو میرے پاس بھی نہیں ہیں،رینجرز کے بارے میں کوئی تضاد نہیں، رینجرز ہمارے ساتھ ہے اور رہے گی،اپوزیشن کے روئیے پر افسوس ہوا ہے،اقلیتی اپوزیشن اکثریت کو ڈکٹیٹ کرے تو یہ جمہوری آداب کے خلاف ہے،اسپیکر کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں نے غلط رویہ اختیار کیا،ایوان کا تقدس کو پامال کیا گیا،حکومتی اراکین نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد وزیراعلی سید قائم علی شاہ ایوان سے باہر آئے تو صحافیوں نے رینجرز اختیارات میں توسیع سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی جس پر وزیراعلی سندھ برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ رینجرز کے معاملے کو کیوں بڑھا رہے ہیں اختیارات کچھ نہیں ہوتے وہ تو میرے پاس بھی نہیں، رینجرز ہمارے ساتھ ہے اور ہم رینجرز کے ساتھ اس لئے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ اگر اقلیتی اپوزیشن اکثریت کوڈکٹیٹ کرے تو یہ افسوس کی بات ہے، ہم نے ایوان کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں اجلاس جاری رکھنا ممکن نہ تھا جس پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں