کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 290.69 پوائنٹس کی کمی سے 32757.82 پوائنٹس پر بند

پیر 14 دسمبر 2015 20:14

کراچی ۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 290.69 پوائنٹس کی کمی سے 32757.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کوکراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 290.69 پوائنٹس کی کمی سے 32757.82 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 160.27 پوائنٹس کی مندی سے 19230.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 211.10 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 469.02 پوائنٹس کی کمی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 91.50 پوائنٹس کی مندی سے 15934.45 پوائنٹس، آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 227.64 پوائنٹس کی کمی سے 11342.03 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شیئرز انڈیکس 156.57 پوائنٹس کی مندی سے 15239.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 71 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 236 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 44.80 روپے کے اضافہ سے 967.59 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شپہائر فائبر کے حصص کے سودے بھی 36.50 روپے کی تیزی سے 768 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور سیمینز پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 140.09 روپے کی مندی سے 3300 روپے اور سیمینز پاک کے حصص کی قیمت بھی 43.75 روپے کی کمی سے 920 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار سوئی سدرن گیس کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 23 لاکھ 47 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 44.98 روپے سے شروع ہو کر 42.22 روپے پر بند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 1 کروڑ 41 لاکھ 44 ہزار حصص کے سودے 9.75 روپے سے شروع ہو کر 9.47 روپے فی حصص پر بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ 45 لاکھ 18 ہزار 320 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 31 کروڑ 59 لاکھ 75 ہزار 66 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل سے کم ہو کر 69 کھرب 50 ارب 29 کروڑ 47 لاکھ 98 ہزار 928 روپے سے کم ہو کر 68 کھرب 85 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ 88 ہزار 380 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 57 لاکھ 77 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں