روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 250 روپے اور 5 ہزار 626 روپے پر بند

پیر 14 دسمبر 2015 20:14

کراچی ۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 دسمبر۔2015ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2015-16ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 250 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 5 ہزار 626 روپے ہو گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 385 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 771 روپے پر بند ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں