تحفظ کراچی ریلی کے شرکاء کا رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ دینے پر وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج

پولیس کی مظاہرین کو روکنے کی کوششیں ناکام ،مظاہرین کا کنٹینر ودیگر رکاوٹیں عبور کر کے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ

پیر 14 دسمبر 2015 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) تحفظ کراچی ریلی کے شرکاء نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ دینے پر وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا، پولیس کی مظاہرین کو روکنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں،مظاہرین نے کنٹینر ودیگر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کئے رکھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مستعفی رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں تحفظ پاکستان ریلی نکالی گئی جو وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئی ریلی کو روکنے کیلئے پولیس نے جگہ جگہ کنٹینر لگا دیے اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کردیں تاہم شرکا تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ریلی کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو خط دینے آئے تھے لیکن پولیس نے کنٹینر لگادیے، رینجرز کو اختیارات نہیں ملے تو 16 دسمبر جیسے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں