انقلاب اوراﷲ کانظام ہی حالات کودرست سمت میں لے جائے گا،انجینئر حافظ نعیم الرحمن

ووٹرز فہرستوں میں اصلاح کی ضرورت ہے ،گل خیرن قرآن انسٹی ٹیوٹ ماڈل کالونی ملیر میں عشائیے سے قیم ضلع نعیم اختر،وائس چیئرمین یوسی 02توفیق الدین صدیقی ودیگرکا خطاب

پیر 14 دسمبر 2015 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء)گھرانوں ،خاندان وحلقہ احباب کوتحریک کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ،انقلاب اوراﷲ کانظام ہی حالات کودرست سمت میں لے جائے گا ،حکمرانوں کواپنی روش بدلنی ہوگی ،شہرکراچی کولاوارث چھوڑنے والے کسی طورعوام کے خیرخواہ نہیں ہیں ،ووٹرز فہرستوں میں اصلاح کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے گل خیرن قرآن انسٹی ٹیوٹ ماڈل کالونی ملیر میں کارکنان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختر،وائس چیئرمین یوسی 02 ونائب امیر ضلع توفیق الدین صدیقی ،پی ٹی آئی رہنما وچیئرمین یوسی 02وقاص اقبال نیازی،سید افتخاراحمد ،عظمت اﷲ خان ،قیم زون عنایت اﷲ خان ،سید مسرورالحسن ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ووٹرز فہرستوں میں اصلاح کی ضرورت ہے ،گھرانوں ،خاندان وحلقہ احباب کوتحریک کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ،انقلاب اوراﷲ کانظام ہی حالات کودرست سمت میں لے جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ضلع جنوبی میں 03سیٹوں پرفتح حاصل کی مگر 59000ووٹ حاصل کیے ،ایم کیوایم نے ضلع جنوبی میں 11نشستیں جیتنے کے باوجود صرف 46000ووٹ حاصل کیے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہم پر بڑھا ہے ،ہاراورجیت کے فیصلے سے دل گر فتہ ہونے کی ضرورت نہیں ،وارڈز کی بنیاد پر عوامی خدمت کا وژن بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی نے کہا کہ حکمرانوں کواپنی روش بدلنی ہوگی ،شہرکراچی کولاوارث چھوڑنے والے کسی طورعوام کے خیرخواہ نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے ہی حقیقی خیرخواہ ہیں ، نومنتخب چیئرمین وقاص اقبال نیازی اور وائس چیئرمین توفیق الدین صدیقی کومبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں