کراچی : اپوزیشن کے احتجاج کے پیچھے کوئی نہ کوئی تو‌ ضرور ہے ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 10:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : سندھ اسمبلی کے باہر اسپیکر آغا سراج درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو کم از کم اسپیکر کے منصب کی عزت کرنی چاہئیے، انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے کو ایشو بنانے کی ضرورت نہیں، آج بھی اپوزیشن رہنماﺅں سے گذراش کروں گا کہ پہلے ایجنڈا مکمل ہونے دیں، ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں موجود تجربہ کار سیاستدان پہلے ایشو کو سمجھتے ہیں اور پھر بات کرتے ہیں ۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے پیچھے کوئی تو موجود ہے، اپوزیشن نے گذشتہ روز ہنگامہ کر کے رینجرز کی قرارداد اسمبلی میں پیش نہ ہونے دی ، میں اپوزیشن کے اس کردار کی مذمت کرتا ہوں۔ اگر اپوزیشن رہنماآدھا گھنٹہ رک جاتے تو رینجرز کا معاملہ بھی زیر بحث آ جاتا ، رینجرز سے متعلق قرارداد اسمبلی ایجنڈے میں گیارہویں نمبر پر ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتے کہ رینجرز قرارداد اسمبلی میں پیش ہو، انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی جانب سے یہی رویہ رہا تو اجلاس کی کارروائی نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے رینجرز قرارداد کو اسمبلی ایجنڈہ میں گیارہویں نمبر پر رکھنے پر احتجاج کیا تھا جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس شور شرابے کی نذر ہو کر ملتوی کر دیا گیا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں